مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ٹانک میں کڑی وام کے مقام پروہابی دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی بھتیجے سمیت ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق ٹانک میں کڑی وام کے مقام پرنامعلوم افراد کی جانب سے حملے میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی بھتیجے عزیز الرحمان سمیت جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ ترکستان بیٹنی اپنے ساتھیوں سمیت ٹانک آرہے تھے کہ ان پر کڑی وام کے مقام پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال جنڈولہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے علاقہ ٹانک میں کڑی وام کے مقام پروہابی دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی بھتیجے سمیت ہلاک ہو گئے۔
News ID 1896360
آپ کا تبصرہ